31 جنوری، 2022، 4:05 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84633481
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی کرونا کا شکار اپنے بھارتی ہم منصب کی صحتیابی کی دعا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آمنے سامنے ملاقات میں ہم باہمی دلچسپی کے اہم امور سمیت افغانستان کا مسئلہ، علاقائی تبدیلی اور ویانا مذاکرات پر مذاکرات کریں گے۔

ارنا نمائندے کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز پیر کو  اپنے بھارتی وزیر خارجہ "جے شنکر" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ موقع فراہم ہوتے ہی دہلی کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمنے سامنے ملاقات میں ہم باہمی دلچسپی کے اہم امور سمیت افغانستان کا مسئلہ، علاقائی تبدیلی اور ویانا مذاکرات پر مذاکرات کریں گے۔

دراین اثنا بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فونک رابطہ برقرار کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امیر عبداللہیان کے دورہ دہلی کا خیر مقدم کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .